کن علاقوں میں تیزہوائیں اورشدید بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

کن علاقوں میں تیزہوائیں اورشدید بارش کا امکان ہے فائل فوٹو کن علاقوں میں تیزہوائیں اورشدید بارش کا امکان ہے

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد میں آج آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی نوید سنا دی۔ میانوالی،فیصل آباد،جھنگ سمیت پنجاب کےمختلف شہروں میں بارش برسے گی. موسلا دھار بارش کے باعث اسلام آباد،راولپنڈی کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے24 گھنٹوں میں مری،راولپنڈی،سرگودھا میں گرج چمک کے ساتھ بادل برسنے کا امکان ہے۔گلیات جہلم،اٹک اورچکوال میں گرج چمک کے ساتھ بادل برسنے کا امکان ہے۔

میانوالی،فیصل آباد،جھنگ سمیت پنجاب کےمختلف شہروں میں بارش برسے گی، موسلا دھار بارش کے باعث اسلام آباد،راولپنڈی کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

اٹک، گوجرانوالہ،لاہور،قصور،اوکاڑہ،کوہاٹ،پشاوراورڈی آئی خان کےنشیبی علاقوں میں بھی اربن فلڈ نگ کا خدشہ ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مری،گلیات،کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختو نخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کاخدشہ ہے،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ژوب،زیارت، موسیٰ خیل ، بارکھان، لورالائی میں آندھی اور بارش کی توقع ہے۔

install suchtv android app on google app store