ملک کے بیشتر علاقوں میں گرچ چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرچ چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان فائل فوٹو ملک کے بیشتر علاقوں میں گرچ چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی کا سلسلہ جاری ہے۔ تاہم آج سے ملک بھر میں بارشوں کانیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب ہے۔بارشوں کا نیا سلسلہ آج سے شروع ہوگا جو 4 جولائی تک جاری رہے گا۔

آزاد کشمیر ،پنجاب اور خیبر پختون خوا میں گرچ چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔اسلام آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

سندھ کے ساحلی اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ٹھٹھہ،بدین،تھرپارکراورکراچی میں چند مقا مات پر بادل برسیں گے۔

خضدار،قلات،بارکھان،لسبیلہ،تربت اور آواران میں بارش کا امکان ہے۔۔لاہوراوربہاولنگرمیں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خطۂ پوٹھوہار،گوجرانوالہ،سیالکوٹ اورنارووال میں بھی بارش متوقع ہے۔آزاد کشمیر میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

install suchtv android app on google app store