محکمہ موسمیات کی تازہ ترین پیشگوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دورآن ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہے گا تاہم رواں ہفتے کے اختتام پر ملک کے بالائی علاقوں میں کہیں کہیں گرج چمک اور تیز ہواووں کے ساتھ بارش کی توقع ظاہر کی جارہی ہے
موسم کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابرآلود ہے اور مکران ڈویژن اور شمالی مغربی بلوچستان کے بعض علاقوں میں بارش ہو رہی ہے ،جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں مطلع ابرآلود ہے
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹون میں بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخواہ سمیت گلگت بلتستان اور کشمیر کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے اور بعض مقامات پر ہلکی بارش کی پیشین گوئی بھی کی گئی ہے۔
ملکہ کوہسار مری میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ سیاح رات کو بھی برفباری کا مزہ لینے سے باز نہیں آئے۔ ایبٹ آباد اور کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں برف باری کے باعث ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔