کراچی: الیکٹریکل انجینئرنگ کے طلبہ نے سستی بجلی پیدا کرنے کا طریقہ متعرف کرا دیا

کراچی میں الیکٹریکل انجینئر فائل فوٹو کراچی میں الیکٹریکل انجینئر

بجلی کی طویل بندش کراچی سمیت ملک بھر میں سنگین مسئلہ رہا ہے ایسے میں کراچی کے باصلاحیت نوجوانوں نے بجلی پیدا کرنے کا آسان اور سستا طریقہ ایجاد کیا ہے۔

بجلی کی بندش سے پریشان شہریوں کی پریشانی کا حل نجی انسٹیٹیوٹ کے طلبہ نے نکال لیا ہے۔

عثمان انسٹیٹوٹ آف ٹیکنالوجی میں الیکٹریکل انجینئرنگ کےطلبہ نے بجلی کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے براق نامی پراجیکٹ نہ صرف تیار کیا ہے بلکہ حب کنال میں کامیاب تجربہ بھی کرلیا ہے۔

دریاؤں اور نالوں سمیت کسی بھی پانی میں بنائی گئی ٹربائن کئی گھنٹوں تک بجلی فراہم کرسکتی ہے۔

ٹربائن 1000 والٹ کی بجلی پیدا کرسکتا ہے۔ اس میں مزید جدت لا کر اس کی پیداواری صلاحیت کو مزید بڑھایا جاسکتا ہے۔

ہم نیوز سے گفتگو کے دوران طلبہ نے کہا کہ شمالی علاقہ جات میں ٹربائن کا استعمال مزید موثر ثابت ہوسکتا ہے۔ بجلی کی فراہمی کو آسان بنانے والے براق کی لاگت بھی کم ہے ساتھ ہی ساتھ ہی یہ ماحول دوست بھی ہے۔

طلبہ نے ہم نیوز سے بات چیت کے دوران کہا کہ حکومتی سرپرستی ملے تو اس پراجیکٹ کو مزید بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

install suchtv android app on google app store