امریکہ کی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل دنیا کی تین بڑی اسمارٹ فون کمپنیوں کی فہرست سے باہر ہوگئی ہے۔
سام سنگ نے ایک بار پھر دنیا کی نمبرون اسمارٹ فون کمپنی کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔ جو گزشتہ سہ ماہی کے دوران ہواوے نے چھین لیا تھا۔
جولائی سے ستمبر کے دوران ایپل کی فروخت میں سات فیصد کمی آئی، جس کے باعث وہ پہلی بار چوتھے نمبر پر چلی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق جولائی سے ستمبر کے دوران ہواوے کے فونز کی فروخت میں 7 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔ اس کے مقابلے میں تیسری سہ ماہی کے دوران سام سنگ کے فونز کی فروخت میں 47 فیصد اضافہ ہوا۔
اسمارٹ فون کی فروخت کے حوالے سے 2020 کی تیسری سہ ماہی کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق نمبر ون اسمارٹ فون کمپنی سام سنگ ہے جب کہ دوسرے نمبر پر چینی کمپنی ہواوے اور تیسرے نمبر پر شیاؤمی ہے جس نے ایپل کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
سال 2020 کی تیسری سہ ماہی میں سام سنگ کی فروخت میں تقریباً 2 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سام سنگ سر فہرست ہے۔
چینی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے امریکی پابندیوں کے باوجود 2020 کی سہ ماہی میں تقریباً 23 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے لیکن پھر بھی وہ فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔
چینی کمپنی شیاؤمی کی فروخت میں2020 کی سہ ماہی 45 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد یہ فہرست میں تیسرے نمبر پر آگئی ہے۔
گذشتہ سال کے مقابلے ایپل کی آمدن کچھ حد تک زیادہ (64.7 ارب ڈالر) رہی ہے۔ ایپل کو چائنا ریجن میں سب سے زیادہ نقصان ہوا۔ کمپنی عموماً وہاں اپنی سیلز کا 20 فیصد کرتی ہے اور وہاں سیلز میں 30 فیصد کمی ہوئی۔