پب جی گیم کھیلنے سے ممانعت، بیٹے نے باپ پر چھری سے وار کر دیا

 پب جی گیم فائل فوٹو پب جی گیم

بھارت میں پب جی گیم کھیلنے سے روکنے پر بیٹے نے باپ کو چھری کے پے درپے وار کرکے زخمی کردیا۔

بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں پب جی گیم کھیلنے سے روکنے پر بیٹے نے باپ کو چھری کے وار کرکے زخمی کردیا اور خود بھی خودکشی کی کوشش کی۔

پولیس کے مطابق زخمی باپ بیٹوں کی شناخت عرفان اور عامر کے ناموں سے ہوئی ہے، دونوں زخمیوں کو میرٹھ میڈیکل کالج میں طبی امداد کے لیے منتقل کردیا گیا ہے، جہاں بیٹے کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عامر کافی دیر تک پب جی گیم کھیلتا رہا تو باپ عرفان نے روکنے کی کوشش کی، تلاخ کلامی پر ملزم نے باپ کی گردن پر چھری سے حملہ کیا۔

انسپکٹر اروند موہن شرما کے مطابق نوجوان عامر کے اہلخانہ نے بتایا ہے کہ وہ نشے کا عادی تھا اور اس کا علاج چل رہا ہے، عامر نے باپ پر حملے کے بعد خود کو بھی چھریوں کے وار سے زخمی کیا۔

واضح رہے کہ بھارت میں پب جی گیم پر پابندی عائد ہے لیکن نوجوانوں کی بڑی تعداد وی پی این کے ذریعے گیم کھیلنے میں مصروف ہے، اس سے قبل بھی بھارت میں نوجوان نے پب جی گیم کھیلنے سے منع کرنے پر خودکشی کرلی تھی۔

install suchtv android app on google app store