اسلام آباد کے شہریوں کے لیے خوشخبری، ای گورننس اور ای آفسز کانظام متعارف

اسلام آباد کے شہریوں کے لیے خوشخبری، ای گورننس اور ای آفسز کانظام متعارف فائل فوٹو اسلام آباد کے شہریوں کے لیے خوشخبری، ای گورننس اور ای آفسز کانظام متعارف

حکومت نے شہریوں کو گھر بیٹھے سہولیات کی فراہمی کیلئے 43 سروسز کی حامل ماڈل ایپلیکیشن متعارف کرادی ، معاون خصوصی زلفی بخاری نے ایپلیکیشن کے اجرا پر اسلام آباد انتظامیہ کو شاباش دیتے ہوئے کہا ایپ سے شہریوں کو بہت بڑا ریلیف ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق شہریوں کو گھروں کی دہلیز تک حکومتی خدمات کی رسائی یقینی بنانے کی کوششیں جاری ہے، وفاقی حکومت نے اداروں میں ای گورننس اور ای آفسز کانظام لانے پرکام تیزکر دیا۔

وفاقی دارالحکومت میں 43 سروسز کی حامل ماڈل ایپلیکیشن متعارف کرادی گئی ، ایپ کے تحت شہریوں کو 43 سروسز موبائل فون پر فراہم کی جا رہی ہیں۔

وفاقی کابینہ کو ای آفس اور ای گورننس کے معاملے میں پیش رفت پر بریفنگ میں بتایا گیا رواں سال دسمبر تک تمام وزارتوں کو ای آفس پر منتقل کیا جائے گی ، شہریوں کو ان کے گھروں کی دہلیز تک حکومتی خدمات کی رسائی ممکن ہو سکے گی۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ ماڈل کے طور پر وفاقی دارالحکومت میں سٹی ایپ متعارف کرائی گئی ہے، ایپ کے ذریعے آئی سی ٹی سروسز، ای پولیس اور ہنگامی خدمات کی فراہمی ممکن ہوگی اور گاڑیوں کی رجسٹریشن۔ٹرانسفر اور ٹوکن ٹیکسز کی ادائیگی بھی ایک کلک پر ہو گی۔

یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگی سمیت اشیاکی درست قیمت جاننےکی سہولت بھی دےدی گئی جبکہ شناختی کارڈ، ڈومیسائل، ڈیتھ سرٹیفکیٹ، اسلحہ لائسنس اور پاسپورٹ سروسز بھی شامل ہیں اور اسپتال، ہوٹلز،پولیس اسٹیشنز اور پبلک مقامات سے متعلق فوری رہنمائی ملے گی۔

معاون خصوصی زلفی بخاری نے ایپلیکیشن کے اجرا پر اسلام آباد انتظامیہ کو شاباش دیتے ہوئے کہا اسلام آبادکےشہری اب گاڑیوں کےٹیکسز سٹی ایپ سےادا کر سکیں گے، رقم کی ادائیگی کیلئے متبادل بینکنگ چینلز کو ایپ سےلنک کر دیا گیا ہے، ایپ سے شہریوں کو بہت بڑا ریلیف ملے گا۔

install suchtv android app on google app store