چین ٹیکنالوجی کی دوڑمیں سب سے آگے، اسمارٹ فونز کے ساتھ ساتھ اسمارٹ واچ بھی متعارف کرا دی

چین نے اسمارٹ واچ بھی متعارف کرا دی فائل فوٹو چین نے اسمارٹ واچ بھی متعارف کرا دی

چینی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے اسمارٹ فونز بنانے کے ساتھ ساتھ جدید طرز کی اسمارٹ واچز بنانے میں بھی مشہور ہے اور حال ہی میں کمپنی نے ’ہواوے واچ فٹ‘ پیش کی ہے۔

ہواوے کی جانب ’ہواوے واچ فٹ‘ پیش کی گئی ہے جس میں بڑی اسکرین، دیر پا بیٹری لائف اور بے شمار خصوصیات ہیں۔

اسمارٹ واچ کی گوریلا گلاس کے ساتھ ''1.64 AMOLED اسکرین ہے جب کہ واچ تین مختلف رنگوں میں دستیاب ہوگی اور اس کے سیلیکون اسٹریپ کو با آسانی تبدیل لیا جا سکتا ہے۔

اگر بات کی جائے اسمارٹ فون کی بیٹری کی تو کمپنی کا دعویٰ ہے کہ واچ ایک مرتبہ چارج کرنے کے بعد عام استعمال کرنے پر 10 دن جب کہ زیادہ استعمال کرنے پر 7 دن تک بیک اپ دیتی ہے، اس کے علاوہ مسلسل جی پی ایس کھلا رکھنے سے واچ کی بیٹری 12 گھنٹے تک چلتی ہے۔

کپمنی کے مطابق نے ’ہواوے واچ فٹ‘ 3 ستمبر سے فروخت کے لیے پیش کی جائے گی تاہم واچ کی قیمت بھی اس ہی وقت بتائی جائے گی۔

install suchtv android app on google app store