صدر ٹرمپ نے مشہور لپ سنکنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کا اعلان کردیا، اصل کہانی آگئی سامنے

لپ سنکنگ ایپ ایپ ٹک ٹاک فائل فوٹو لپ سنکنگ ایپ ایپ ٹک ٹاک

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دنیا کی مشہور لپ سنکنگ ایپ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی لگانےکا اعلان کیا گیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کے خدشے کے پیشِ نظر ٹک ٹاک پر امریکا میں پابندی عائد کر رہے ہیں۔

امریکی حکام کے مطابق چینی انٹیلیجنس کے ذریعے اس سروس کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل امریکا کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ٹک ٹاک سمیت دیگر چینی سوشل میڈیا ایپس پر پابندی لگانے کا عندیہ دیا تھا۔

نومبر 2019 میں امریکا نے جاسوسی کے خطرے کے پیش نظر اپنے فوجیوں کو چینی معروف لپ سِنک ایپلی کیشن ٹک ٹاک کے استعمال سے روک دیا تھا۔

چینی کمپنی بائٹ ڈانس کے ریکارڈ کے مطابق ٹک ٹاک ایپیلی کیشن کے امریکا میں 2 کروڑ 65 لاکھ فعال صارفین ہیں جن کی عمریں 16 سے 24 سال کے درمیان ہیں۔

گزشتہ دنوں بھی محققین نے انکشاف کیا تھا کہ ٹک ٹاک سمیت دیگر 53 آئی او ایس ایپس صارفین کے کلپ بورڈ کی حساس معلومات کی جاسوسی کر رہی ہیں۔

install suchtv android app on google app store