موبائل گیم PUB G کھیلنے والوں بڑی خبر، نئی اپڈیٹس متعارف کرا دی گئیں

اسمارٹ فون اور کمپیوٹر پر کھیلے جانے والے معروف گیم PUBG کی انتظامیہ نے نئے نقشے متعارف کرادیئے فائل فوٹو اسمارٹ فون اور کمپیوٹر پر کھیلے جانے والے معروف گیم PUBG کی انتظامیہ نے نئے نقشے متعارف کرادیئے

اسمارٹ فون اور کمپیوٹر پر کھیلے جانے والے معروف گیم PUBG کی انتظامیہ نے نئے نقشے متعارف کرانے کی تیاری شروع کردی۔

پب جی انتظامیہ کی جانب سے ٹویٹر اور فیس بک پیج پر تصاویر شیئر کی گئیں جو دراصل ڈیزائن کیے گئے نئے نقشوں (میپس) کی ہیں۔ ٹویٹر اور فیس بک پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا گیا ہے کہ ’تیز اور خاموش مگر تیزی سے جان لیوا‘۔

پب جی پر نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ کمپنی کی جانب سے جلد ہی گیم میں دو نئے میپ شامل کیے جائیں گے یا پھر ’مرمار‘ میپ کو نئے انداز سے پیش کیا جائے گا۔

پہلی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دیوراوں پر ہونے والی ڈیزائنگ (ٹیکچر)، درخت اور میدان بالکل تبدیل ہے جبکہ دوسرے میں زیر زمین حصے میں موجود تصاویر، پنجرے اور سونے کی اینٹیں دکھائی گئی ہیں۔

ماہرین کے مطابق دوسری تصاویر مرامار میپ کی ہوسکتی ہے کیونکہ اس حوالے سے پہلے ویڈیو بھی سامنے آچکی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے دونوں تصاویر کے حوالے سے اپنی اپنی آراء بھی پیش کیں۔

 

 

 چند روز قبل PUBG کی جانب سے مرامارمیپ کی ویڈیو بھی جاری کی گئی تھی جس میں ایک نامعلوم کھلاڑی کو جنگ لڑتے ہوئے دکھا گیا تھا۔

اس گیم میں دو ٹیموں کا آپس میں مقابلہ ہوتا ہے، ایک کھلاڑی سے لے کر 100 کھلاڑیوں تک کی ٹیم ہوتی ہے جو انٹرنیٹ کے ذریعے ایک دوسرے سے جڑتی ہیں۔

دونوں ٹیموں کے کھلاڑی جہاز سے زمین پر اتر کر پہلے اسلحہ تلاش کرتے ہیں اور پھر سامنے والے کھلاڑی کو فائرنگ کر کے مارتے ہیں۔ آخر میں زندہ رہنے والے فاتح کھلاڑی کو اعزاز میں ’چکن ڈنر‘ دیا جاتا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store