ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہل چل، موبائل فون اب اشاروں پر

  • اپ ڈیٹ:
گوگل موبائل فون فائل فوٹو گوگل موبائل فون

یوں سمجھ لیجیے کہ ٹیکنالوجی روشنی کی رفتار سے ترقی کر رہی ہے کہ آئے دن مشینوں میں اس قدر جدت آتی جا رہی ہے کہ انسان کو یقین ہی نہیں آتا۔ باقی سب چیزیں چھوڑیں آپ اگر ٹیلی فون میں ہی تیزی سے آنے والی جدت کو دیکھ لیں تو کہاں لینڈ لائن پر ایک ہی جگہ بیٹھ کر بات کرنا اور کہاں موبائل کے بعد ٹچ موبائل اور اب سنس موشن موبائل کی ایجاد،اس سب نے انسان کی زندگی کافی حد تک آسان کر دی ہوئی ہے۔

اب ایک معروف کمپنی نے ایسا موبائل فون ایجاد کیا ہے جو آپ کے اشاروں کو سمجھنے کے قابل ہے۔ معروف ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کا اشاروں سے چلنے کی خصوصیت رکھنے والا ’پکسل 4‘ اور ’پکسل 4XL‘ رواں ماہ کے آخر سے آن لائن فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

گوگل کمپنی نے گزشتہ روز نیویارک میں نقب کشائی کی تقریب کے دوران ’پکسل 4‘ اور ’پکسل 4XL‘کا اعلان کیا جو کہ 5.7 اور 6.3 انچ کی ڈسپلے کے ساتھ 799 اور 899 ڈالرز میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

فون کے او ایل ای ڈی (OLED) ڈسپلے کی خاص بات یہ ہوگی کہ یہ صارفین کو اسکرولنگ اور بہتر طریقے سے گیم کھیلنے کے لیے مددگار ثابت ہوگی۔دونوں اسمارٹ فون اینڈرائید 10 ہوں گے اور اس کے ساتھ ساتھ فون کا خاص کیمرہ جو کہ 16 میگا پکسل اور 12.2 میگا پکسل ہوگا اس کے ’نائٹ موڈ‘ سے صارفین رات میں آسمان پر جگمگاتے ستاروں کو بھی کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر سکیں گے، جو کہ اس سے قبل دیگر موبائل فون کے نائٹ موڈ فیچر سے نہیں ہوسکتے۔

اس کے علاوہ فون کی کچھ خصوصیات چند ماہ پہلے لیک کر دی گئی تھیں جن کی تصدیق گوگل نے حال ہی میں ہونے والی تقریب میں کی جس میں فون کو ان لاک کرنے کے لیے ’فیس آئی ڈی‘ کا فیچر شامل تھا۔’پکسل 4‘ اور ’پکسل 4XL‘ میں ایک ’Motion Sense‘ نامی خصوصیت بھی موجود ہے جس سے فون آپ کے ہاتھوں کے اشارے سمجھ کر کام کرے گا یعنی اس کے لیے آپ کو فون کو چھونے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

دونوں پکسل فون کے ماڈل میں 6 جی بی ریم اور اسنیپ ڈریگن 855 پروسیسر ہوگا جب کہ دونوں فون 64 جی بی اور 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ میسر ہوں گے۔

install suchtv android app on google app store