سمندروں میں پلاسٹک، آکسیجن بنانے والے بیکٹیریا کونقصان پہنچا رہا ہے

سمندروں میں موجود پلاسٹک آکسیجن بنانے والے بیکٹیریا کو شدید متاثر کررہا ہے فائل فوٹو سمندروں میں موجود پلاسٹک آکسیجن بنانے والے بیکٹیریا کو شدید متاثر کررہا ہے

سمندروں کو پلاسٹک کے کوڑا کرکٹ سے بچانے کی ایک اور اہم وجہ سامنے آگئی ہے اور وہ یہ ہے کہ پلاسٹک سے ایسے بیکٹیریا کی نشوونما متاثر ہورہی ہے جو سمندر میں رہتے ہوئے آکسیجن بناتے ہیں جسے آپ اور ہم استعمال کرتے ہیں۔

ایک نئے سروے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ عالمی سمندروں میں تیزی سی بڑھتی ہوئی پلاسٹک آلودگی سے عام پائے جانے والے ایسے بیکٹیریا شدید متاثر ہورہے ہیں جو فضا میں 10 فیصد آکسیجن بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کرتےہیں۔

خیال ہے کہ یہ بیکٹیریا پلاسٹک میں پائے جانے والے کیمیائی اجزا سے تباہ ہورہے ہیں۔

اس قسم کے بیکٹیریا کو پروکلوروکوکس کہتے ہیں جو ایک قسم کا سائنوبیکٹیریا ہے اور صرف 30 سال قبل ہی ہم نے اسے دریافت کیا ہے۔

پورے سیارے پر ضیائی تالیف (فوٹوسنتھے سِز) کرنے والی یہ دنیا کی سب سے چھوٹی قدرتی مشین ہے اور یہ بیکٹیریا پورے کرہِ ارض پر بڑی مقدار میں پائے جاتے ہیں۔

یہ نہ صرف پانی کو صحتمند اور تازہ رکھتے ہیں بلکہ ہمیں زندہ رکھنے والے آکسیجن کی بڑی مقدار بھی خارج کرتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store