موبائل چارجر کی فکر نہ کریں بس آئی فون رکھیں

ایپل کمپنی نے آئی فون 11 میں ایک حیرت انگیز فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے فائل فوٹو ایپل کمپنی نے آئی فون 11 میں ایک حیرت انگیز فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے

ایپل کمپنی نے آئی فون 11 میں نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نئے آئی فون میں یہ فیچر رکھا جائے گا کہ وہ دوسرے موبائل فونز کو بھی چارج کرسکے گا اور اس کیلئے کسی تار یا چارجر کی ضرورت بھی نہیں پڑے گی۔

برطانوی اخبار دی سن کے مطابق آئی فون کے آئندہ ریلیز ہونے والے ماڈل آئی فون 11 میں یہ فیچر رکھا جائے گا کہ وہ اپنی بیٹری سے دوسرے موبائل فون کو بھی چارج کرسکے گا۔

اس ٹیکنالوجی کو ریورس وائرلیس چارجنگ کہا جاتا ہے جس میں آئی فون کے قریب دوسرے موبائل فون کو رکھنا پڑے گا۔ یہ ٹیکنالوجی چینی کمپنی ہواوے پہلے ہی اپنے ” میٹ 20 پرو“ میں متعارف کراچکی ہے۔

ہواوے کے موبائل فون میں متعارف کرایا جانے والا یہ فیچر اتنا پسند نہیں کیا گیا کیونکہ میٹ 20 پرو ایک گھنٹے کے وقت میں دوسرے موبائل فون کو صرف 10 فیصد تک چارج کرتا ہے۔

ایپل نے اپنے نئے آئی فون میں اس سہولت کو بہتر سے بہترین بنانے کیلئے کافی وقت صرف کیا اور وہ اس میں کامیاب بھی ہوگئے ہیں۔

خیال رہے کہ ایپل کمپنی آئی فون 11 رواں سال ستمبر میں ریلیز کرے گی۔

install suchtv android app on google app store