گوگل کی دو نئی ایپس متعارف

گوگل نے سماعت سے محروم افراد کے لیے دو اہم ایپس متعارف کرائی ہیں۔ فائل فوٹو گوگل نے سماعت سے محروم افراد کے لیے دو اہم ایپس متعارف کرائی ہیں۔

گوگل نے اینڈروئڈ فون کا ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کی بدولت سماعت سے محروم افراد یا سننے میں مشکل محسوس کرنے والے افراد فائدہ اٹھ اسکتے ہیں۔

ان ٹولز کا نام لائیو ٹرانسکرائب اور ساؤنڈ ایمپلی فائر ہے جن کی بدولت ثقلِ سماعت یا سماعت سے مکمل محروم افراد مدد لے سکتے ہیں۔

ٹرانسکرائپ کوئی لمحہ ضائع کئے بغیر تمام گفتگو کو سن کر اس کا ٹیکسٹ اسکرین پر دکھاتی رہتی ہے جسے پڑھ کر سمجھا جاسکتا ہے کہ آخر کیا بات ہورہی ہے۔

ساؤنڈ ایمپلی فائر کا کام تھوڑا مختلف ہے جو ایسے لوگوں کے لیے بنائی گئی ہے جو کم سنتے ہیں۔

اس ایپ کے ذریعے ہیڈ فون میں آواز کو بڑھا کر سنا جاسکتا ہے ۔

دوسرے لفظوں میں یہ آواز بڑھانے والے آلے کی طرح کام کرتی ہے یعنی ایک ’ہیئرنگ ایڈ‘ کا کام کرتی ہے۔

اگرچہ ان دونوں ایپس کو اس سال مئی میں لانچ کیا جانا تھا مگر اب یہ پلے اسٹور پر دستیاب ہے اوراس سال پکسل تھری فون میں انہیں انسٹال کیا جائے گا تاکہ لوگ انہیں استعمال کرسکیں۔

دوسری جانب لائیو ٹرانسکرائب کا بی ٹا ورژن لانچ کیا جارہا ہے۔

ٹرانسکرائبک ذریعے آپ دنیا کی 70 زبانوں کی گفتگو کا متن پڑھ سکتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store