جیٹ انجن سے مزین کارٹس کی ریس

جیٹ انجن سے مزین کارٹس کی ریس فائل فوٹو جیٹ انجن سے مزین کارٹس کی ریس

برطانوی کاؤنٹی نارتھ یارکشائر میں برٹش موٹر سپورٹس کا انعقاد کیا گیا جس میں جیٹ انجن سے مزین دلچسپ کارٹس نے ریس لگائی اور کم وقت میں زیادہ سے زیادہ فاصلہ طے کرنے کی کوشش کی۔

کہیں شاپنگ ٹرالی جیٹ انجن نصب کر کے بنائی گئی تھی جو 91.55 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کی صلاحیت رکھتی تھی تو کہیں ٹوائلٹ کی شکل کی ایک اور ٹرالی موجود تھی جو 70میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑتی تھی جبکہ یہ ریس دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔

install suchtv android app on google app store