3 کیمروں والا آئی فون رواں سال متعارف کرائے جانے کا امکان

3 کیمروں والا آئی فون رواں سال متعارف کرائے جانے کا امکان فائل فوٹو 3 کیمروں والا آئی فون رواں سال متعارف کرائے جانے کا امکان

ایپل کی جانب سے رواں سال ہی 3 بیک کیمروں والا آئی فون متعارف کرائے جانے کا امکان ہے

جی ہاں پہلے یہ رپورٹ سامنے آئی تھی کہ 2019 میں آئی فون میں ٹرپل بیک کیمرہ سیٹ اپ دیا جاسکتا ہے مگر اب امکان ظاہر کیا جارہا ہے ایسا رواں سال ہی ممکن ہے۔

اب تک صرف ہیواوے کے پی 20 پرو میں ہی 3 بیک کیمرے دیئے گئے ہیں اور ایپل ممکنہ طور پر دوسری کمپنی بننے والی ہے جس میں ایسا کیمرہ سیٹ اپ دیا جاسکتا ہے۔

فوربس کی ایک رپورٹ کے مطابق 2018 میں ممکنہ طور پر 3 آئی فونز متعارف کرائے جاسکتے ہیں، جن میں سے ایک آئی فون ایکس پلس کے بیک پر 3 کیمرہ لینس ہوں گے۔

ہیواوے پی 20 پرو میں ایک لینس ہی زیادہ تر تصاویر لینے میں مدد دیتا ہے جبکہ ایک کیمرہ ٹیلی فوٹو لینس کے ساتھ ہے جو پورٹریٹ شاٹ لینے میں مدد دیتا ہے جبکہ تیسرا مونوکروم لینس ہے جو اضافی تفصیلات تصویر کا حصہ بناتا ہے۔

install suchtv android app on google app store