موبائل کی دوڑ، چینی کمپنی سب پر بازی لے گئی

موبائل کی دوڑ، چینی کمپنی سب پر بازی لے گئی فائل فوٹو

چین کی ایک کمپنی نے اب تک کا انوکھا موبائل فون متعارف کروا کے بڑی بڑی کمپنیوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی شہر لاس ویگاس میں جاری سالانہ کنزیومر الیکٹرونکس شو کے دوران ایسی نت نئی ایجادات سامنے آرہی ہیں جنہیں دیکھ کر انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے۔

شو میں شامل ہونے والی کمپنیوں کی جانب سے جدید ایجادات متعارف کروائی جارہی ہیں تاکہ انسانی زندگی کو مزید آسان بنایا جاسکے، اڑنے والی ٹیکسی، موٹر سائیکل، جدید ٹوائلٹ جیسی ایجادات لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی مگر چین کی موبائل کمپنی بھی کسی سے پیچھے نہ رہی۔

چین کی موبائل فون بنانے والی کمپنی ’ویوو‘ نے موبائل سیکیورٹی کا اب تک کا سب سے مضبوط سسٹم متعارف کرواتے ہوئے نامور کمپنیوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

کمپنی کی جانب سے فنگر پرنٹ سینسر ڈیوائس متعارف کروایا گیا جو اسکرین کے فرنٹ پر ہی آویزاں ہے، صارفین اس کے ذریعے ہی فون کو ان لاک کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ ایپل اور سام سنگ سمیت دیگر کمپنیوں کے فون سیٹ میں فنگر پرنٹ ان لاک کی سہولت موجود ہے مگر اس کو استعمال کرنے کے لیے تھرڈ پارٹی اپیلیکشن کی مدد لینی پڑتی ہے۔

منتظمین کے مطابق فنگر پرنٹ کی سہولت آئندہ آنے والے تمام فونز میں موجود ہوگی، صارف اپنے انگلی کے نشانات ڈیوائس میں محفوظ کرے گا جس کے بعد مذکورہ موبائل کو کوئی نہیں کھول سکے گا۔

موبائل کی اسکرین پر ایک نشان ہے جس پر انگلی رکھنے کے بعد سسٹم آپ کے فنگر پرنٹس کو چیک کرے گا اور میچ کرنے پر موبائل فون کو ان لاک کردے گا جس کے بعد اسے آپریٹ کیا جاسکے گا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ موبائل فون کی بڑھتی ہوئی ضرورت کو دیکھتے ہوئے یہ فیچرڈ متعارف کروایا گیا۔

 

install suchtv android app on google app store