شمسی توانائی سے اڑنے والا جہاز ایری زونا پہنچ گیا

شمسی توانائی سے اڑنے والا جہاز شمسی توانائی سے اڑنے والا جہاز

شمسی توانائی سے اڑنے والا جہاز 18 گھنٹے کی پرواز کے بعد ایری زونا پہنچ گیا۔

 

شمسی توانائی سے اڑنے والاجہاز 18 گھنٹے مسلسل پرواز کرکے کیلی فورنیا سے ایری زونا پہنچ گیا۔ ”سولر امپلز“ نامی یہ طیارہ سوئٹزرلینڈ کے انجینئروں نے بیلجیم کے ماہرین کی تحقیقی معاونت سے تیار کیا ہے۔ سورج کی روشنی سے چلنے والے اس طیارے پر 12 ہزار سولر پینل نصب ہیں۔ یہ طیارہ 28 ہزار فٹ کی بلند پر اور تقریباً 70 میل فی گھنٹے کی رفتار سے پرواز کر سکتا ہے۔ اس کے پروں کی لمبائی جمبو جیٹ کے پروں جتنی ہے تاہم یہ وزن میں کئی گنا ہلکا ہے۔ کیلی فورنیا سے ایری زونا تک کامیاب آزمائشی پرواز کے بعد اس طیارے کی امریکا میں مزید 4 پروازیں کی جائیں گی۔

install suchtv android app on google app store