گنجے سر پر دوبارہ بال اُگانے والی ’الیکٹرک کنگھی‘ تیار کرلی گئی۔
سوچیے کہ آپ روزانہ صرف ایک بار کنگھی کریں اور چند ہی دنوں میں سر پر دوبارہ بال اُگنے لگیں جی ہاں چینی سائنسدانوں نے ایک ایسی تجرباتی الیکٹرک کنگھی تیار کی ہے جس کے ذریعے دوبارہ بال آجاتے ہیں۔
چوہوں پر کیے گئے تجربے میں 28 روز کے اندر تقریباً 58 فیصد بال دوبارہ اُگانے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
تحقیق کے مطابق اس الیکٹرک کنگھی کا نام ’دی ٹینگل‘ رکھا گیا ہے جسے ڈزنی کی اینیمیٹڈ فلم ’ٹینگلڈ‘ سے متاثر ہوکر یہ نام دیا گیا ہے۔
یہ تحقیق سائنسی جریدے نیچرز کمیونی کیشن میں شائع ہوئی جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ تجرباتی کنگھی نے چوہوں میں بالوں کی افزائش کی حیران کن نتائج دیے ہیں، کنگھی کے خصوصی دانت ہلکے برقی جھٹکے فراہم کرتے ہیں جن کے ساتھ جین پر مبنی دو تجرباتی
ایک علاج بالوں کی جڑوں کے گرد خون کی نئی نالیوں کی تشکیل میں مدد دیتا ہے جبکہ دوسرا ایسا ہارمون ڈی ایچ ٹی اینڈ ہیئر لوس کم کرتا ہے جو بالوں کی جڑوں کے سکڑنے کا سبب بنتا ہے۔
تحقیق کے مطابق برقی آلہ علاج میں استعمال ہونے والی مالیکیول کو جلد کے اندر زیادہ گہرائی تک پہنچانے میں مدد دیتا ہے، تجربے کے دوران بال جھڑنے والے چوہوں کو مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا، علاج نہ کروانے والے چوہوں میں بالوں کی دوبارہ افزائش تقریباً ایک فیصد رہی جبکہ برقی تحریک دینے سے یہ شرح 40 فیصد تک پہنچ گئی۔
بال جھڑنے کے روایتی علاج فنسٹرائیڈ اور مینوکسی ڈل کمبی نیشن اسپرے سے بالترتیب 50 سے 70 فیصد بال دوبارہ اُگے تاہم ڈی ٹینگل کے مکمل علاج سے متاثرہ حصے میں بالوں کی افزائش کی شرح 97.85 فیصد ریکارڈ کی گئی۔