اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی کو مفت استعمال کرنے والے صارفین کو ایک بہت بڑا تحفہ

چیٹ جی پی ٹی کے مفت اور گو سبسکرائبرز جی پی ٹی 5.5 کو استعمال کرتے ہیں مگر جلد لیونا ماڈل انہیں دستیاب ہوگا فائل فوٹو چیٹ جی پی ٹی کے مفت اور گو سبسکرائبرز جی پی ٹی 5.5 کو استعمال کرتے ہیں مگر جلد لیونا ماڈل انہیں دستیاب ہوگا

اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کو مفت استعمال کرنے والے صارفین کو ایک بہت بڑا تحفہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ اس کے نئے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ماڈل جی پی ٹی 5.6 لیونا ماڈل پر مبنی لامحدود چیٹ کرنے کی سہولت مفت صارفین کو فراہم کی جا رہی ہے۔

ابھی چیٹ جی پی ٹی کے مفت اور گو سبسکرائبرز جی پی ٹی 5.5 کو استعمال کرتے ہیں مگر جلد لیونا ماڈل انہیں دستیاب ہوگا۔

اس اپ ڈیٹ کا مقصد کمپنی کے نئے اے آئی فیچرز کو ہر ایک تک پہنچانا ہے۔

اوپن اے آئی کی جانب سے تھنک بٹن کو بھی دوبارہ متعارف کرایا جا رہا ہے اور چیٹ جی پی ٹی میں پیچیدہ سوالات کے جوابات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

کمپنی کے چیف ایگزیکٹو سام آلٹمین نے بتایا کہ ان تبدیلیوں سے کمپنی کے ایڈوانسڈ اے آئی کو زیادہ قابل رسائی بنانے کے مقصد کی عکاسی ہوتی ہے۔

اس نئی اپ ڈیٹ کا سب سے بڑا فائدہ چیٹ پر مبنی بات چیت کے لیے حد کو ختم کرنا ہے۔

البتہ مختلف فیچرز جیسے تصاویر بنوانے، فائل اپ لوڈز اور دیگر ایڈوانسڈ ٹولز کے استعمال کی حد برقرار رہے گی۔

اوپن اے آئی کے مطابق جی پی ٹی 5.6 لیونا میں ماہانہ فیس ادا کرنے والے نئے فیچرز کا اضافہ بھی کیا جار ہا ہے جبکہ پرانے فیچرز کو بھی بہتر بنایا جا رہا ہے۔

یہ نیا اے آئی ماڈل پہلے ہی چیٹ جی پی ٹی کے پلس اور پرو سبسکرائبرز کو دستیاب ہے جبکہ مفت اور گو صارفین کو یہ جلد دستیاب ہوگا۔

install suchtv android app on google app store