جانیے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو سائبر فراڈ سے مکمل محفوظ رکھنے کا انتہائی آسان طریقہ

واٹس ایپ اکاؤنٹ فائل فوٹو واٹس ایپ اکاؤنٹ

سائبر فراڈ سے بچنے کے لیے آپ چند آسان اقدامات کے ذریعے اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو اس خطرے سے محفوظ بنا سکتے ہیں۔

آج کل سائبر مجرم مختلف طریقوں سے واٹس ایپ اکاؤنٹس تک غیر مجاز طریقوں سے رسائی کی کوشش کر رہے ہیں۔ اکاؤنٹ ہیک کرنے کے بعد وہ آپ کے اہلخانہ اور دوستوں کو جعلی پیغامات بھیج کر مالی فراڈ کا نشانہ بنا سکتے ہیں۔

اپنا واٹس ایپ اکاؤنٹ ان چند معمولی اور آسان تبدیلیوں سے محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔

سب سے پہلے setting میں جائیں اور پھر account کے آپشن کو منتخب کریں۔ اس کے بعد security notification پر ٹیب کریں اور show security option کو فعال کر دیں۔

ایسا کرنے سے اگر کوئی آپ کے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو کسی نئی ڈیوائس پر رجسٹر کرنے، یا کسی غیر مجاز رسائی کی کوشش کرے گا، تو آپ کو فوری طور پر اس کا نوٹیفکیشن کے ذریعے پتہ چل جائے گا۔

اس کے بعد دوبارہ security کے آپشن پر جا کر passkey کی کا آپشن منتخب کریں، اور اپنی passkey شامل کریں۔ اس کے بعد صرف آپ ہی نہیں بلکہ صرف آپ ہی اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ تک محفوظ طریقے سے رسائی حاصل کر سکیں گے۔

پھر email ایڈریس کے آپشن میں جا کر اپنا email ایڈریس بھی شامل کریں تاکہ ضرورت پڑنے پر آپ اپنے اکاؤنٹ تک با آسانی رسائی حاصل کر سکیں۔

آخر میں Two-step verification کا آپشن فعال کریں اور اپنا 6 ہندسوں پر مشتمل pin منتخب کریں۔

یہ چند آسان مگر موثر حفاظتی اقدامات آپ کے واٹس ایپ اکاؤنٹ کی سیکیورٹی کو مزید مضبوط بنائیں اور سائبر فراڈ کے خطرات میں نمایاں حد تک کمی کر سکتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store