اس سال کے طویل بیٹری لائف والے 5 بہترین اسمارٹ فونز

طویل بیٹری لائف والے 5 بہترین اسمارٹ فونز فائل فوٹو طویل بیٹری لائف والے 5 بہترین اسمارٹ فونز

جدید دور میں اسمارٹ فون محض رابطے کا ذریعہ نہیں رہے بلکہ روزمرہ زندگی، کام کاج، تفریح اور ڈیجیٹل سرگرمیوں کا اہم حصہ بن چکے ہیں، اور اسی ضرورت کو مدِنظر رکھتے ہوئے اسمارٹ فون کمپنیوں نے سال 2025 میں طویل بیٹری لائف، جدید ٹیکنالوجی اور تیز رفتار چارجنگ سے لیس فونز متعارف کرائے ہیں۔

ذیل میں 2025 کے وہ پانچ نمایاں اسمارٹ فونز پیش کیے جا رہے ہیں جو طویل بیٹری لائف اپ کے حوالے سے خاص مقام رکھتے ہیں۔

1۔ اوپو فائنڈ ایکس 9 پرواوپو

فائنڈ ایکس 9 پرو کو 7500mAh کی طویل بیٹری بیک اپ کے باعث سرفہرست رکھا گیا ہے۔ جدید سلیکون-کاربن بیٹری ٹیکنالوجی فون کو طویل بیک اپ فراہم کرتی ہے جبکہ 120W فاسٹ چارجنگ چند منٹوں میں نمایاں چارج مہیا کرتی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ فون ہیوی یوزرز کے لیے بہترین انتونخاب ہے۔

2۔ ون پلس 15


ون پلس 15 میں 7300mAh بیٹری شامل کی گئی ہے جو روزمرہ کے استعمال کے ساتھ ساتھ گیمنگ اور ویڈیو اسٹریمنگ کے دوران بھی قابل اعتماد کارکردگی دیتی ہے۔ 120W فاسٹ چارجنگ کی بدولت فون کم وقت میں مکمل چارج ہو جاتا ہے۔

3۔ آنر میجک 8 پرو

 آنر میجک 8 پرو کو بھی طویل بیٹری لائف کے حامل فونز میں شامل کیا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ فون ایک دن سے زائد بیٹری بیک اپ فراہم کرتا ہے جبکہ 100W فاسٹ چارجنگ صارفین کے لیے اضافی سہولت ہے۔

4۔ ویوو آئی کیو او 15

طویل بیٹری لائف
ویوو آئی کیو او 15 میں 7000mAh بیٹری دی گئی ہے جو جدید بیٹری مینجمنٹ سسٹم کے تحت بہتر کارکردگی دکھاتی ہے۔ 120W فاسٹ چارجنگ کے باعث یہ فون خاص طور پر گیمنگ اور ملٹی ٹاسکنگ کے شوقین افراد میں مقبول ہے۔

5۔ آئی فون 17 پرو میکس
اگرچہ آئی فون 17 پرو میکس میں بیٹری کا حجم دیگر فونز کے مقابلے میں کم ہے، تاہم آئی او ایس کی مؤثر توانائی مینجمنٹ اسے ایک دن بھر کے استعمال کے لیے کافی بناتی ہے۔ ماہرین کے مطابق ایپل صارفین کے لیے یہ اب بھی ایک مضبوط انتخاب ہے۔

install suchtv android app on google app store