حکومت ترقی کیلئے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیزپرتوجہ مرکوزرکھے گی،شزافاطمہ

حکومت ترقی کیلئے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیزپرتوجہ مرکوزرکھے گی،شزافاطمہ فائل فوٹو حکومت ترقی کیلئے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیزپرتوجہ مرکوزرکھے گی،شزافاطمہ

انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ حکومت ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز پر توجہ مرکوز رکھے گی۔

آج (پیر) اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ وفاقی حکومت اور اس کی وزارتوں کے اٹھانوے ذیلی ادارے کامیابی سے ای آفس سسٹم پر منتقل ہو چکے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی نشاندہی کی کہ عدالتی نظام ایک اہم ڈیجیٹل تبدیلی سے گزر رہا ہے۔ شزا فاطمہ نے کہا کہ اس کا مقصد ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے حکومت اور عدلیہ دونوں کے اندر شفافیت اور اُن کی کارکردگی کو بڑھانا ہے۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر نے کہا کہ حکومت نے اس سال جولائی میں ایک جامع اے آئی پالیسی منظور کی ہے جس میں مصنوعی ذہانت کے انضمام کے ذریعے تمام شعبوں کو بااختیار بنانے کے حکومتی مشن کو اجاگر کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس پالیسی کے تحت دس لاکھ نوجوانوں کو اے آئی کی تربیت دی جائے گی۔

install suchtv android app on google app store