امریکی حکومت ٹک ٹاک کو بند کرنے کی تیار

امریکا ٹک ٹاک(Tik Tok)پر پابندی لگانے کیلئے تیارہوگیا ہے۔ 

رائٹرز کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک کی فروخت پر معاہدہ نہ ہونے کے باعث پابندی نافذ کی جائے گی،چینی حکام نے معاہدے کو ٹیرف اور ٹیکنالوجی پابندیوں سے مشروط کر دیا۔

دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جمعہ کو چین کے صدر شی جن پنگ سے بات کروں گا،یورپ میں امریکا اور چین کے درمیان بڑی تجارتی ملاقات کامیاب رہی۔

تجارتی ملاقات جلد ہی اختتام پذیر ہو رہی ہے،امریکا اور چین کے درمیان تعلقات اب بھی بہت مضبوط ہیں۔

install suchtv android app on google app store