چین نے ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایک بار پھر دنیا پر سبقت حاصل کر لی، بیجنگ میں پہلا ہیومنائیڈ روبوٹ مال قائم کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بیجنگ میں کار ڈیلر شپ کے ماڈل پر دنیا کا پہلا ’’روبوٹ مال‘‘ کھول دیا گیا ہے۔
یہ اپنی نوعیت کا انوکھا فور ایس اسٹائل کا اسٹور ہے، جہاں عوام مختلف اقسام کے روبوٹس خرید سکیں گے۔
’فور ایس‘ فارمیٹ کے تحت ایک ہی جگہ ’’سیل، سروس، اسپیئر پارٹس اور سروے (یعنی کسٹمر فیڈ بیک)‘‘ کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔
یہ انداز چین میں کار ڈیلرشپس کے ماڈل سے ملتا جلتا ہے، اب یہی انداز انسان نما روبوٹس کی فروخت کے سلسلے میں بھی اپنایا جائے گا۔
اس مال میں یو بی ٹیک روبوٹکس اور یونٹری روبوٹکس جیسے برانڈز سمیت دو سو تک کمپنیوں کے سو سے زیادہ اقسام کے روبوٹس فروخت کیے جائیں گے۔
یہ مال بیجنگ کے ہائی ٹیک ای ٹاؤن ڈسٹرکٹ میں واقع چار منزلہ عمارت میں بنایا گیا ہے۔