گوگل فائنانس کا نیا اے آئی ٹول، فوری اور جدید مارکیٹ تجزیہ فراہم کرے گا

گوگل اپنے گوگل فنانس سروس کا ایک نیا مصنوعی ذہانت سے چلنے والا ورژن آزما رہا ہے، جو سرمایہ کاروں کو فوری مالی بصیرت اور انٹرایکٹو آلات فراہم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

اس اپ ڈیٹ شدہ پلیٹ فارم کے ذریعے صارفین قدرتی زبان میں اسٹاکس، مارکیٹس، اور کرپٹو کرنسیز سے متعلق سوالات پوچھ سکتے ہیں۔

جن کے جوابات تفصیل سے دیے جاتے ہیں اور ساتھ ہی متعلقہ ذرائع کے لنکس بھی فراہم کیے جاتے ہیں۔

اس میں جدید چارٹنگ کے فیچرز بھی شامل ہیں، جیسے کہ موونگ ایوریج انویلوپس اور کینڈل اسٹک ویوز، جو مارکیٹ کے رجحانات کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد دیتے ہیں۔

مزید برآں، اس پلیٹ فارم پر لائیو ڈیٹا اور نیوز سیکشن موجود ہے جو عالمی مارکیٹس اور ڈیجیٹل اثاثوں کی تازہ ترین معلومات فراہم کرتا ہے۔

اس کا مقصد تحقیق، تکنیکی تجزیہ اور تازہ ترین مالی خبروں کو ایک ہی انٹرفیس میں یکجا کرنا ہے۔

گوگل کا کہنا ہے کہ یہ تجرباتی ورژن خدمات کو بہتر بنانے اور صارفین کے لیے اے آئی کو زیادہ مؤثر طریقے سے ضم کرنے کے لیے لانچ کیا گیا ہے، تاکہ مستقبل میں اسے بڑے پیمانے پر پیش کیا جا سکے۔

install suchtv android app on google app store