رفتار، طاقت، اور جدید ٹیکنالوجی، کیا یہ مستقبل کی سواری ہے؟

  • اپ ڈیٹ:
ٹربو ای-اسکوٹر: نئی رفتار کی پہچان فائل فوٹو ٹربو ای-اسکوٹر: نئی رفتار کی پہچان

برطانوی کمپنی 'بو' نے ایسی برقی اسکوٹر متعارف کرا دی جو نہ صرف رفتار میں گاڑیوں کا مقابلہ کرتی ہے، بلکہ اسے ’مونسٹر‘ کہا جا رہا ہے۔

 برطانوی الیکٹرک وہیکل کمپنی "بو" نے دنیا کی تیز ترین ای-اسکوٹر "ٹربو" کی رونمائی کر دی ہے۔

 جو 100 میل فی گھنٹہ (تقریباً 160 کلومیٹر فی گھنٹہ) کی رفتار حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

کمپنی کے سی ای او آسکر مورگن کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے ٹربو کی تیاری کا عمل آگے بڑھا، انہیں اندازہ ہوا کہ وہ ایک "مونسٹر" تخلیق کر رہے ہیں۔

 ایک ایسا مونسٹر جو روایتی ای-اسکوٹرز کی حدیں توڑ کر مرکزی آٹوموٹیو کلچر میں قدم رکھے گا۔

یہ ای-اسکوٹر 18 ماہ کی تیاری کے بعد منظر عام پر آئی ہے، جس کی ابتدائی قیمت 29,500 ڈالر رکھی گئی ہے۔

ٹربو میں 24,000 واٹ کا ڈوئل موٹر پروپلژن سسٹم اور 1800 واٹ آور کی بیٹری نصب ہے۔

جو اتنی طاقتور ہے کہ ایک وقت میں 1500 آئی فونز کو فاسٹ چارج کر سکتی ہے۔

ٹربو نہ صرف شہر کے اندر نقل و حرکت کے لیے ایک نیا انقلاب ہو سکتی ہے۔

بلکہ یہ جدید الیکٹرک ٹرانسپورٹ کو اسپورٹس وہیکلز کی صف میں شامل کرنے کی ایک بڑی کوشش بھی ہے۔

 

install suchtv android app on google app store