آئی فونز میں نئی خصوصیات متعارف

آئی فون میں نیا کیا فائل فوٹو آئی فون میں نیا کیا

ایپل آئی ایس او 18 میں چند حیرت انگیز اپ گریڈیشن پر کام کر رہا ہے، نئے فیچر کے ذریعے آئی فون، آئی پیڈ صارفین اس سے استفادہ کرسکیں گے۔

نامور ٹیکنالوجیکل کمپنی ایپل صارفین کے لیے موسیقی سے متعلق نئے آپشنز لانے پر کام کررہی ہے۔

یہ خصوصی اپ ڈیٹس ایپل میوزک اور کوئیک ٹائم ایپس سے متعلق ہیں جبکہ ٹیکنالوجی کی معروف ویب سائیٹ ٹیک ریڈار کا کہنا ہے کہ اس میں کئی پہلوؤں کو ابھی تک آشکار نہیں کیا گیا۔

اس اپ ڈیٹ کے بعد ایپل کے فونز میں زیادہ بہتر طریقے سے آڈیو ٹرانزیشن کا عمل انجام پذیر ہوگا،

اس کے علاوہ ’پاس تھرو‘ نامی ایک نئی خصوصیت بھی موجود ہے اور امکان ہے کہ اسے ڈولبی ایٹموس اور اسپیشل آڈیو جیسی ڈیوائسز سے منسلک کیا جاسکے گا۔

ایپل کے ایک اہلکار نے ایپل کے پری ریلیز آپریٹنگ سسٹمز سے واقف لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے نئی اپ گریڈیشن کی تصدیق کی ہے۔

ایپل اپنی آڈیو ایپس کے لیے کچھ دیگر اہم فیچرز پر بھی مصروف عمل ہے جبکہ امریکی کمپنی آئی او ایس میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے لیس فیچرز پر بھی بھرپور طریقے سے کام کررہی ہے۔

ایک اور نئے فیچر کو فی الحال اسمارٹ سونگ ٹرانزیشن کا نام دیا گیا ہے اور امکان ہے کہ یہ کراس فیڈ آپشن (دو گانوں کے درمیان ایک سے 12 سیکنڈ تک کا وقفہ) کا ایک بہتر ورژن ہوگا۔

ایک سیکنڈ سے 12 سیکنڈ تک کی منتقلی کے عرصے کے ساتھ، صارفین ایک کے بعد دوسرے گانے کے درمیان وقفے کو ایڈجسٹ کر سکیں گے۔

تاہم صارف اپنی ایپ کی ترجیحات کیسے ترتیب دیتا ہے یہ یہ اس بات پر منحصر ہوگا۔

اس کے علاوہ ایک اور حیرت انگیز خصوصیت جو آئی فون صارفین کے تجسس میں اضافہ کررہی ہے اسے ’’پاس تھرو‘‘ کا نام دیا گیا ہے،

اس سے صرف ’’سپورٹڈ ہارڈ ویئر‘‘ پر ہی استفادہ کیا جاسکے گا۔

اس سے اسپاٹیئل آڈیو کے آپشن کے ساتھ استعمال کیا جاسکے گا اور یہ ایپل میوزک اور کوئیک ٹائم دونوں میں دستیاب ہوگا۔

 

install suchtv android app on google app store