ا الیکٹرانک چمچ دریافت، بڑا فائدہ کیا؟؟

نمک والا چمچ فائل فوٹو نمک والا چمچ

جاپان کی ایک کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایک ایسا چمچ تیار کیا ہے جو کھانے میں موجود نمک کے ذائقے کو بڑھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ چمچ سے اصل نمک کے استعمال میں ایک تہائی تک کمی لائی جا سکتی ہے۔

جاپانی چمچ کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جہاں کھانے کو نمکین کرنے والا الیکٹرک چمچ سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

کمپنی کے مطابق کھانے میں زیادہ نمک کا استعمال مختلف بیماریوں میں مبتلا کر سکتا ہے اور اسی مسئلے کے حل کے لیے ‘الیکٹرک اسپون’ تیار کیا گیا ہے۔

‘الیکٹرک اسپون’ جاپان میں مشروبات بنانے والی ایک معروف کمپنی ‘کیرن ہولڈنگز’ نے تیار کیا ہے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس چمچ کے استعمال سے کھانے میں کم نمک ہونے کے باوجود آپ نمکین ذائقہ محسوس کر سکتے ہیں اور یہ صحت مند زندگی کو فروغ دینے میں کردار ادا کر سکتا ہے۔

الیکٹرک اسپون پلاسٹک اور میٹل سے بنایا گیا ہے۔ جب کوئی شخص اس چمچ کی مدد سے کھانا کھاتا ہے تو چمچ کمزور الیکٹرک سگنل ریلیز کرتا ہے۔

یہ الیکٹرک سگنلز کھانے میں موجود سوڈیم (نمک) کے مالیکیولز کی تاثیر کو بڑھا دیتے ہیں جس کی وجہ سے کھانے کا ذائقہ مزید نمکین محسوس ہونے لگتا ہے۔

60گرام وزنی چمچ ریچارج ایبل لیتھیم بیٹری سے کام کرتا ہے اور چمچ میں لگی دھات زبان پر کمزور برقی چارج منتقل کرکے سوڈیم آئن کھینچتی ہے، اس طرح اصل نمک کے بغیر صارف کو نمکین ذائقہ لگتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس چمچ کی قیمت 100 یورو ہیں جو کہ پاکستانی 30 ہزار سے زائد بنتے ہیں جبکہ کیرن ہولڈنگز کے مطابق کمپنی رواں ماہ صرف 200 چمچے آن لائن فروخت کریں گے جس کی قیمت 127امریکی ڈالرز ہوگی۔

 

install suchtv android app on google app store