انٹرنیٹ پر موجود مواد غائب، عوام سے احتیاط کی اپیل

انٹرینیٹ سے ڈیٹا غائب فائل فوٹو انٹرینیٹ سے ڈیٹا غائب

ایک نئی تحقیق میں بات سامنے آئی ہے کہ انٹرنیٹ پر موجود ویب پیچ اور آن لائن کونٹینٹ غائب ہو رہا ہے۔

تازہ ترین تحقیق کے مطابق ویب کو اکثر ایسی جگہ سمجھا جاتا ہے جہاں کونٹینٹ ہمیشہ رہتا ہے۔

لیکن پیچز کے ڈیلیٹ یا ہٹا دیے جانے کی وجہ سے انٹرنیٹ کا بڑا حصہ ختم ہو رہا ہے۔

مثال کے طور پر انٹرنیٹ پر 2013 میں جتنے ویب پیجز تھے ان کا 38 فی صد حصہ غائب ہو چکا ہے۔

یہاں تک کہ نئے ویب پیجز بھی غائب ہوتے جا رہے ہیں،

2028 میں موجود ویب پیجز کا آٹھ فی صد حصہ اب دستیاب نہیں ہے۔

تحقیق کے مطابق اس کا مطلب ہے کہ انٹرنیٹ پر موجود بھاری مقدار میں خبریں اور اہم حوالہ جات غائب ہو رہے ہیں۔

23 فی صد کے قریب نیوز پیچز اور 21 فی صد حکومتی ویب سائٹس میں کم از کم ایک ناکارہ لنک ہوتا ہے جبکہ 54 فی صد وکی پیڈیا پیجز کے حوالوں میں ایک لنک ایسا ہوتا ہے جو وجود ہی نہیں رکھتا۔

ایسا ہی کچھ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ساتھ ہو بھی ہو رہا ہے۔

20 فی صد ٹویٹس ایکس پر پوسٹ کیے جانے کے بعد چند مہینوں میں غائب ہو جاتی ہیں۔

واشنگٹن میں قائم پیو ریسرچ سینٹر میں کی جانے والی اس تحقیق میں تقریباً 10 لاکھ ویب پیچز کے نمونوں کو اکٹھا کیا گیا اور دیکھا گیا کہ آیا یہ پیجز 2013 سے 2023 کے درمیان وجود رکھتے تھے یا نہیں۔

 

install suchtv android app on google app store