پاکستان میں نیا طیارہ تیار

لائٹ ویٹ طیاروں کی مینوفیکچرنگ فائل فوٹو لائٹ ویٹ طیاروں کی مینوفیکچرنگ

غیر ملکی ایوی ایشن کمپنیاں پاکستان میں لائٹ ویٹ طیاروں کی مینوفیکچرنگ کے لیے تیار ہو گئیں۔

ایس آئی ایف سی کی سرمایہ کاری کے لیے کوششیں رنگ لانے لگیں،

اسکائی ونگز ایوی ایشن اور سیلیئر گروپ کمپنی کے درمیان سرمایہ کاری اور مینوفیکچرنگ کے لیے معاہدہ طے پا گیا۔

جرمن ایوی ایشن کمپنی سیلیئر اور پاکستان کی اسکائی ونگز ایوی ایشن مشترکہ طور پر آئندہ سال سے جائرو کاپٹر نامی لائٹ ویٹ طیارے کی مینوفیکچرنگ کریں گے۔

جرمنی میں تیار کردہ پہلا جائرو کاپٹر رواں سال اگست میں پاکستان پہنچ جائے گا۔

خیبرپختونخوا حکومت کا سیاحوں کیلئے ہیلی کاپٹر سروس شروع کرنے کا فیصلہ

سی ای او اسکائی ونگز ایوی ایشن عمران اسلم خان کا کہنا ہے کہ جائرو کاپٹرز ایئر ایمبولینس، فصلوں پر اسپرے سمیت دیگر امور کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store