پاکستان کا سیٹلائٹ خلائی مشن آئی کیوب چاند کے مدار میں پہنچ گیا

پاکستان کا سیٹلائٹ خلائی مشن آئی کیوب چاند کے مدار میں پہنچ گیا فائل فوٹو پاکستان کا سیٹلائٹ خلائی مشن آئی کیوب چاند کے مدار میں پہنچ گیا

چین کے خلائی مشن ’چینگ ای 6‘ کے ساتھ خلا کا سفر کرنے والا پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ ’آئی کیوب قمر‘ چاند مدار میں داخل ہوگیا۔

چینی نیوز ایجنسی نے چائنا نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ’چینگ ای 6‘ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجکر 12 منٹ پر چاند کے مدار میں کامیابی سے داخل ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سیٹلائٹ کے سسٹمز کو مدار میں ٹیسٹ کرنے میں ایک ہفتے کا وقت لگے گا، آئی کیوب قمر کے کنٹرولرز، سب سٹم اور پروٹوکولز کا مدار میں ٹیسٹ شروع ہوگیا ہے۔

یاد رہے کہ 3 مئی کو پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر چین کے شہر ہینان کے وینچینگ خلائی سینٹر سے دوپہر 2 بجکر 27 منٹ پر روانہ ہوا تھا، جس کے بعد پاکستان چاند کے مدار میں سیٹلائٹ بھیجنے والا چھٹا ملک بن گیا تھا۔

یہ دنیا کا پہلا مشن ہے جو چاند کی دوسری طرف سے نمونے حاصل کرے گا، پاکستانی سیٹلائٹ ’آئی کیوب قمر‘ دو آپٹیکل کیمروں سے لیس ہے جو چاند کی سطح کی تصاویر لینے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔

پاکستان کا سیٹلائٹ مشن 3 سے 6 ماہ تک چاند کے اطراف چکر لگائے گا، سیٹلائٹ کی مدد سے چاند کی سطح کی مختلف تصاویر لی جائیں گی جس کے بعد پاکستان کے پاس تحقیق کے لیے چاند کی اپنی سیٹلائٹ تصاویر ہوں گی۔

اس مشن میں چاند پر چکر لگانا، ٹیک آف کرنا اور واپس پہنچنا شامل ہے جب کہ یہ 2 کلو گرام تک کا مادہ اٹھانے کی کوشش کرے گا۔

install suchtv android app on google app store