ٹک ٹاک فوٹوز کے نام سے نئی ایپ متعارف کرانے کی منصوبہ بندی

ٹک ٹاک فائل فوٹو ٹک ٹاک

ٹک ٹاک نے کچھ عرصے قبل میوزک اسٹریمنگ سروسز کے مقابلے پر ٹک ٹاک میوزک ایپ متعارف کرائی تھی۔

اب یہ سوشل میڈیا کمپنی انسٹا گرام کو ٹکر دینے کے لیے ٹک ٹاک فوٹوز کے نام سے ایپ متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ یہ بات ایک رپورٹ میں سامنے آئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹک ٹاک کے اے پی کے (APK) کوڈ میں ایک نئی ایپ ٹک ٹاک فوٹوز کا حوالہ اور آئیکون ملے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ ایپ جلد متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

ٹک ٹاک کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ٹک ٹاک ایپ میں فوٹو موڈ پہلے سے موجود ہے جسے تصاویر کے سلائیڈ شوز لگانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ مگر اب لگتا ہے کہ یہ کمپنی انسٹا گرام کو اسی کے میدان میں پیچھے چھوڑنا چاہتی ہے۔

یہ رپورٹ اس وقت سامنے آئی ہے جب انسٹا گرام نے ٹک ٹاک کو پیچھے چھوڑ کر 2023 میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والی ایپ کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ٹک ٹاک کی جانب سے یوٹیوب کے مقابلے کے لیے 30 منٹ طویل ویڈیوز پوسٹ کرنے کے فیچر کی آزمائش شروع کی تھی۔

اسی طرح جولائی 2023 میں ایکس (ٹوئٹر) جیسی ٹیکسٹ پوسٹس کا فیچر بھی ٹک ٹاک کا حصہ بنایا گیا تھا۔

install suchtv android app on google app store