تین دن گزر جانے کے بعد بھی ایکس کی سروسز تاحال بحال نہ ہو سکیں

پاکستان میں ایکس کی بندش چوتھے روز میں داخل ہوگئی فائل فوٹو پاکستان میں ایکس کی بندش چوتھے روز میں داخل ہوگئی

ملک کے مختلف شہروں میں ایکس کی سروس گزشتہ 3 روز سے بند ہے، صارفین کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم تک رسائی میں دشواری کا سامنا ہے۔

پاکستان میں ایکس کی بندش چوتھے روز میں داخل ہوگئی، ایکس کی سروس 17 فروری کی رات سے ملک بھر میں ڈاؤن ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی بندش سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے اور ایکس کے بیشتر صارفین وی پی این کے ذریعے سوشل میڈیا ایپ استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔

چار روز کے دوران ایکس کی سروسز دو بار کچھ دیر کےلیے بحال بھی کی گئی تھیں، تاہم سروسز چند منٹ بحالی کے بعد دوبارہ ڈاؤن ہوگئیں۔

install suchtv android app on google app store