واٹس ایپ چینل کے متعلق اہم فیچر کی آزمائش

واٹس ایپ چینل کے متعلق اہم فیچر کی آزمائش شروع کر دی گئی ہے فائل فوٹو واٹس ایپ چینل کے متعلق اہم فیچر کی آزمائش شروع کر دی گئی ہے

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی ذیلی ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کے لیے متعدد نئے فیچرز آزمائش کا سلسلہ جاری ہے۔ حال ہی میں انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن کی جانب سے واٹس ایپ چینل کے متعلق اہم فیچر کی آزمائش شروع کر دی گئی ہے۔

واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق میٹا کی جانب سے ایک ایسے آپشن پر کام کیا جارہا ہے جس سے واٹس ایپ چینل میں ری ایکشن کے فیچر کو غیر فعال کیا جاسکے گا۔

کمپنی کی جانب سے لیے جانے والے اس اقدام کی نشان دہی گوگل پلے اسٹور پر دستیاب واٹس ایپ بِیٹا کے اینڈرائیڈ ورژن 2.24.4.17 میں کی گئی۔

ویب سائٹ پر پیش کیے گئے اسکرین شاٹ کے مطابق چینل سیٹنگز میں داخل ہونے کے بعد صارف کے پاس یہ اختیار ہوگا کہ آیا وہ تمام ری ایکشن کی اجازت دینا چاہتا ہے یا چند مخصوص ایموجیز کی یا کسی کی بھی نہیں۔

ماہرین کے مطابق کمپنی کی جانب سے چینل ری ایکشنز کو غیر فعال کرنے کا آپشن مخصوص صورتوں میں کارآمد ثابت ہوسکتا ہے۔ چینل پر مخصوص چیزوں کی شیئرنگ پر دیے جانے والے ری ایکشنز بعض اوقات غلط فہمی کا سبب بن سکتے ہیں۔ چینل مالکان اس فیچر کو غیر فعال کرتے ہوئے کسی معاملے پر غلط فہمی پھیلنے کے امکانات کو کم کرسکتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store