یوٹیوب صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، نئے فیچر کا اضافہ

یوٹیوب صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، نئے فیچر کا اضافہ فائل فوٹو یوٹیوب صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، نئے فیچر کا اضافہ

یوٹیوب میں ایک نئے دلچسپ فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے جو آپ کی ویڈیو فیڈ کو مخصوص رنگوں سے بھر دے گی۔

آر جی بی (RGB ) نامی فیڈ میں مخصوص رنگوں پر مبنی ویڈیوز نظر آئیں گی۔ 9 ٹو 5 گوگل کی رپورٹ کے مطابق یوٹیوب کی جانب سے ریڈ، گرین اور بلیوم تھیمز کی آزمائش محدود صارفین میں کی جا رہی ہے۔

اس فیچر کے تحت ان رنگوں کے مختلف شیڈز (shades) ویڈیو فیڈ میں دیکھنے کے لیے دستیاب ہوں گے۔ جب کوئی صارف ریڈ، گرین یا بلیو میں سے کسی رنگ کا انتخاب کرے گا تو اس کے یوٹیوب ہوم پیج پر اس مخصوص رنگ کی ویڈیوز نمایاں ہوں گی۔

رپورٹ کے مطابق جن افراد کو یہ فیچر دستیاب ہے، ان کے سامنے یوٹیوب کی جانب سے ایک پوپ اپ میسج بھیجا گیا جس پر لکھا تھا Craving something new، جبکہ نیچے تینوں رنگ موجود ہوں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ نیا فیچر ہوم فیڈ کو رنگ کے مطابق ارینج کرے گا اور اس سے لوگ اپنی ترجیحات کے مطابق ویڈیوز کو تلاش کر سکیں گے۔

install suchtv android app on google app store