گوگل کا موبائل صارفین کی سہولت کیلئے حیرت انگیز فیچر متعارف

گوگل نے موبائل فون صارفین کی سہولت کے لیے ایک شاندار فیچر متعارف کرا دیا ہے فائل فوٹو گوگل نے موبائل فون صارفین کی سہولت کے لیے ایک شاندار فیچر متعارف کرا دیا ہے

گوگل نے موبائل فون صارفین کی سہولت کے لیے ایک شاندار فیچر متعارف کرا دیا ہے، جس کی مدد سے اب انھیں انٹرنیٹ پر سرچنگ میں بہت آسانی ہو جائے گی۔

 انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی کمپنی گوگل نے ویب ورژن کے بعد اب اینڈرائیڈ فونز پر گوگل سرچ میں لینس جیسا ایک فیچر متعارف کرایا ہے، جسے ’سرکل سرچ‘ کا نام دیا گیا ہے۔

اس شاندار فیچر کی مدد سے اب صارفین کسی بھی تصویر کے ایک حصے کو فوکس کر کے یا اس کے گرد دائرہ بنا کر اس کا اصل ورژن یا اس سے ملتی جلتی چیزیں تلاش کر سکتے ہیں۔ یہ فیچر ڈیسک ٹاپ اور ویب صارفین کافی عرصے سے استعمال کر رہے ہیں۔

یہ فیچر فیکٹ چیک یا تحقیق کرنے والے صارفین کے لیے بہت کارآمد ثابت ہو سکتا ہے، کیوں کہ اگر وہ کسی بھی وائرل ہونے والی تصویر کو ہائی لائٹ کر کے سرچ کریں گے تو اس کی پوری تفصیل اور پہلے شیئر کردہ تصاویر پل بھر میں سامنے آ جائیں گی۔

اینڈرائیڈ فونز میں سرکل سرچ بہت آسان ہے، صارفین کو انٹرنیٹ کی کسی بھی ویب سائٹ یا ایپلی کیشن پر نظر آنے والی تصویر پر کلک کرنا ہے، جیسے ہی تصویر پر سرکل بنائیں گے، سرچ کا آپشن نظر آئے گا اور اسکرین خود بخود گوگل سرچ پر چلی جائے گی۔

install suchtv android app on google app store