زیادہ فالوورز رکھنے والے یوٹیوب کے 10 بڑے چینلز

  زیادہ فالوورز رکھنے والے یوٹیوب کے 10 بڑے چینلز، تحقیق فائل فوٹو زیادہ فالوورز رکھنے والے یوٹیوب کے 10 بڑے چینلز، تحقیق

دنیا کی سب سے بڑی مفت اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب پر سب سے زیادہ بڑے یعنی زیادہ فالوورز رکھنے والے 10 چینلز میں تین بھارتی جب کہ زیادہ تر امریکی چینل شامل ہیں۔

تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ سبسکرائبرز کے حوالے سے سب سے بڑا چینل بھارت کا ہے جو کہ میوزک لیبل کمپنی ٹی سیریز کا ہے۔

بدقسمتی سے 10 سب سے زیادہ سبسکرائبرز والے یوٹیوب چینلز میں ایک بھی پاکستانی شامل نہیں۔

دسویں نمبر پر ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کا چینل ہے، جس کے فالوورز کی تعداد 9 کروڑ 90 لاکھ ہے۔

نویں نمبر پر بھارتی میوزک لیبل زی میوزک، آٹھویں نمبر پر روسی نژاد امریکی بھائیوں ولاد اینڈ نکی کا چینل ہے۔

ساتویں نمبر پر روسی نژاد امریکی بچی ناستیا کا چینل لائیک ناستیا، چھٹے نمبر پر سویڈش یوٹیوب پیوڈی پائی کا چینل ہے۔

پانچویں نمبر پر یوکرینین نژاد امریکی بچوں کا کڈز ڈیانا شو، چوتھے نمبر پر بھارتی ٹیلی وژن سونی انٹرٹینمنٹ کا چینل ہے۔

تیسرے نمبر پر بچوں کے لیے مواد تخلیق کرنے والی کمپنی کوکومیلین اور دوسرے نمبر پر امریکی یوٹیوبر مسٹر بیسٹ کا چینل ہے، جس کے سبسکرائبرز کی تعداد 23 کروڑ 20 لاکھ ہے۔

سبسکرائبرز کے حوالے سے پہلے نمبر پر بھارتی میوزک کمپنی ٹی سیریز کا چینل ہے، جس کے سبسکرائبرز کی تعداد 25 کروڑ 70 لاکھ ہے۔

install suchtv android app on google app store