2023 میں پاکستانیوں نے یوٹیوب پر سب سے زیادہ کیا دیکھا؟

2023 میں پاکستانیوں نے یوٹیوب پر سب سے زیادہ کیا دیکھا؟ فائل فوٹو

ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے سال 2023 میں ٹاپ ٹرینڈنگ ویڈیوز، میوزک ویڈیوز، شارٹس، کریئیٹرز، اور ابھرتے ہوئے کریئیٹرز کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیوز کی فہرست جاری کردی۔

یوٹیوب کے مطابق دنیا بھر میں یوٹیوب شارٹس کو روزانہ اوسطاَ 70 ارب سے زیادہ بار دیکھا جاتا ہے، پچھلے سال شارٹس پر روزانہ کی بنیاد پر اپلوڈ ہونے والے چینلز کی تعداد میں 80 فیصد سے زیادہ کا اضافہ دیکھا گیا اور یوٹیوب شارٹس کو اب 2 ارب سے زائد لاگڈ-اِن یوزرز ہر ماہ دیکھ رہے ہیں۔

طویل دورانیے کے کانٹینٹ نے بھی پاکستانی صارفین میں اپنا مقام حاصل کیا ہے جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ صارفین کے استعمال کے طرز عمل میں بدلتے رجحانات کے باوجود دونوں فارمیٹس پاکستان میں ویڈیو فارم کانٹینٹ کی بالادستی قائم رکھے ہوئے ہیں۔

پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈنگ فہرست دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ لوگ یوٹیوب پر ڈرامے دیکھنا زیادہ پسند کرتے ہیں۔

2022 میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی یا ٹرینڈ کرنے والی ٹاپ 10 میں سے 4 ویڈیوز ڈراموں کی ہیں۔

اس فہرست کے مطابق 2023 میں پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیو مقبول ترین ڈرامہ تیرے بن کی رہی۔

تیرے بن کی آخری قسط 2023 میں پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیو تھی۔

2023 کے ٹاپ کریٹیرز میں زم زم الیکٹرونکس ٹریڈنگ کا نام سرفہرست رہا۔

ڈکی بھائی دوسرے مقبول ترین کریٹیر قرار پائے جبکہ شہر میں دیہات تیسرے، سلمان نعمان چوتھے اور سسٹرولوجی کے حصے میں 5 واں نمبر آیا۔

ٹاپ بریک آؤٹ کریٹیرز میں بھی سرفہرست نام زم زم الیکٹرونکس ٹریڈنگ کا رہا۔

اس کے بعد پاک ٹاؤن وی لاگز، اریبہ پرویز، علی بلوچ اور Mishkat Khan بالترتیب دوسرے، تیسرے، چوتھے اور 5 ویں نمبر پر رہے۔

2023 میں پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی میوزک ویڈیوز میں سب سے اوپر 'ہم سندھ میں رہنے والے سندھی' گانے کی ویڈیو رہی۔

دوسرے پر بالی وڈ فلم 'ذرا ہٹ کے ذرا بچ کے' کا گانا 'تیرے واسطے' رہا جبکہ تیسرا نمبر ایک بھارتی گانے 'کیا لو گے تم' کے حصے میں آیا۔

ایک بھارتی گانے 'ز حال مسکین مکن بہ رنجش' کے حصے میں چوتھا نمبر آیا جبکہ 5 ویں پر فلم ذرا ہٹ کے ذرا بچ کا گانا 'پھر اور کیا چاہیے' رہا۔

2023 میں پاکستان میں مقبول ترین شارٹ ویڈیو 'پتی کو بنایا پاگل' رہی۔

install suchtv android app on google app store