اوپو فائنڈ ایکس 7 الٹرا نے آئی فون اور سام سنگ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

اوپو فائنڈ ایکس 7 الٹرا فائل فوٹو اوپو فائنڈ ایکس 7 الٹرا

اسمارٹ موبائل فون بنانے والی چینی کمپنی اوپو نے سال 2024 کے اپنے پہلے فائنڈ ایکس سیریز کے آئی فون اور سام سنگ کے ٹکر کے موبائل فون پیش کردیے۔

اوپو کو پہلے سے ہی بہترین کیمرا کے حامل فون متعارف کرانے کی وجہ سے شہرت حاصل ہے اور اب کمپنی نے اوپو فائنڈ ایکس 7 الٹرا کو چار بیک کیمروں کے ساتھ پیش کردیا۔

اسی طرح کمپنی نے اوپو فائنڈ ایکس 7 کو تین بیک کیمروں کے ساتھ متعارف کرایا ہے۔

کمپنی نے اوپو فائنڈ ایکس 7 کے بیک پر دو کیمرے 50 میگا پکسل جب کہ ایک کیمرا 64 میگا پکسل کا دیا ہے۔

اس فون میں 32 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے اور اسے 82۔6 انچ اسکرین کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

فون کو اینڈرائیڈ 14 کے آپریٹنگ سسٹم، 5 ہزار ایم اے ایچ بیٹری اور 100 واٹ کے چارجر کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔

فون کو 12 اور 16 جی بی ماڈیول میں پیش کیا گیا ہے اور ان کی قیمت ترتیب وار ایک لاکھ 80 ہزار سے ایک لاکھ 97 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے۔

اسی طرح کمپنی نے اوپو فائنڈ ایکس 7 الٹرا کو چار بیک کیمروں کے ساتھ متعارف کرایا ہے۔

موبائل کے بیک پر چاروں بیک کیمرے ترتیب وار 50 میگا پکسل کے دیے گئے ہیں جب کہ فون کے فرنٹ پر 32 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔

اس فون کو بھی 82۔6 انچ کی اسکرین، ایںڈرائیڈ 14 کے آپریٹنگ سسٹم، 5 ہزار ایم اے ایچ بیٹری اور 100 واٹ چارجر کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

اسے بھی 12 اور 16 جی بی ماڈیول میں پیش کیا گیا ہے اور اس کی قیمت ترتیب وار 2 لاکھ 36 ہزار اور 2 لاکھ 75 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ دونوں فونز کو محض 26 منٹ میں زیرو سے 100 فیصد چارج کیا جا سکتا ہے اور ان میں سونی ٹیکنالوجی کے کیمرے دیے گئے ہیں، تاہم صارفین انہیں مہنگا قرار دیتے دکھائی دیے۔

 

install suchtv android app on google app store