غیراخلاقی ویڈیو لیک ہونے کے بعد شادی کے بندھن میں بندھنے والی پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر اور یوٹیوب وی لاگر علیزہ سحر کے حق مہر کی رقم سامنے آگئی۔
گزشتہ ماہ ٹک ٹاکر علیزہ سحر کی ایک نازیبا ویڈیو لیک ہوئی تھی جس کے بعد اُنہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، تاہم رواں ماہ کے آغاز میں علیزہ سحر نے شادی کرلی تھی۔
علیزہ سحر نے اپنے رشتے دار دل محمد کمہار نامی شخص سے شادی کی، اُنہوں نے اپنی مہندی، بارات اور ولیمے کی تقریب کی ویڈیوز اپنے یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کیں جہاں اُن کے مداحوں کی جانب سے اُنہیں شادی کی مبارکباد دی گئی۔
ٹک ٹاکر کے چینل پر اپلوڈ نکاح کی ویڈیو میں سُنا جاسکتا ہے کہ اُنہوں نے 15 ہزار روپے کے حق مہر کے عوض دل محمد سے نکاح کیا۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر زیرِ گردش خبروں کے مطابق علیزہ سحر نے چند شرائط رکھی تھیں جس کے بعد ہی اُن کی یہ شادی ہوئی، ٹک ٹاکر کی جانب سے رکھی گئی پہلی شرط یہ تھی کہ طلاق دینے پر شوہر دو کروڑ روپے جرمانہ ادا کرے گا۔
دوسری شرط یہ تھی کہ علیزہ اپنے والدین کے ساتھ رہیں گی اور وی لاگنگ کرتی رہیں گی جبکہ اپنی کمائی صرف والدین کو دیں گی۔
یاد رہے کہ دل محمد نے نکاح سے پہلے وعدہ کیا تھا کہ وہ اپنی اہلیہ علیزہ سحر کی نازیبا ویڈیو لیک کرنے والے شخص کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔
واضح رہے کہ علیزہ سحر کا شمار پاکستان کی معروف دیہاتی ٹک ٹاکرز اور وی لاگرز میں ہوتا ہے، وہ اپنی ویڈیوز میں گاوْں کے دیسی ماحول کو دکھاتی ہیں۔