ٹک ٹاک میں سرچ آپشن کو بہتر بنانے کیلئے نئے فیچر کا اضافہ

ٹک ٹاک میں سرچ آپشن کو بہتر بنانے کیلئے نئے فیچر کا اضافہ فائل فوٹو ٹک ٹاک میں سرچ آپشن کو بہتر بنانے کیلئے نئے فیچر کا اضافہ

 ٹک ٹاک نے خاموشی سے اپنے سرچ آپشن کو بہتر بناتے ہوئے اس میں وکی پیڈیا کے لنک کو شامل کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک پر خاموشی سے سرچ فیچر کو اپڈیٹ کردیا گیا اور اب وہاں پر صارفین کو وکی پیڈیا کا لنک بھی نظر آنے لگے گا۔صارفین جیسے ہی ٹک ٹاک پر کوئی مواد یا معلومات سرچ کرتے ہیں تو اسکرولنگ میں نیچے وکی پیڈیا کا لنک بھی نظر آنے لگتا ہے اور صارف مذکورہ لنک کو کلک کر کے وکی پیڈیا کے پیج پر چلا جائے گا۔

مذکورہ فیچر چند ماہ سے آزمایا جا رہا تھا اور اس تک محدود صارفین کو رسائی دی گئی تھی لیکن اب اسے بہتر بنا دیا گیا ہے اور آنے والے وقت میں اسے مزید بہتر بنایا جائے گا۔

ٹک ٹاک پر وکی پیڈیا کی معلومات یا اس کا لنک نظر آنے سے متعلق دونوں پلیٹ فارمز کے درمیان شراکت داری کا معاہدہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ وکی پیڈیا لاکھوں موضوعات، مقامات اور مسائل پر بنیادی معلومات فراہم کرنے والی سب سے بڑی ویب سائٹ ہے لیکن اس پر دستیاب معلومات کو 100 فیصد درست نہیں سمجھا جاتا۔

install suchtv android app on google app store