معروف چینی کمپنی پوکو نے نیا اسمارٹ فون لانچ کر دیا

پو کو چینی برانڈ فائل فوٹو پو کو چینی برانڈ

مقبول ترین ٹیکنالوجی برانڈ پوکو نے ٹیکنالوجی اور انٹرٹینمنٹ کے شوقین صارفین کیلئے ایک نیا سمارٹ فون جین زیڈ (Gen Z) متعارف کرایا ہے جو ہمیشہ ایک نئے اور جدید فون کی تلاش میں رہتے ہیں۔

پانچ برس مکمل ہونے پر پوکو کی جانب سے پوکو ایکس فائیو (X5) پرو جی 5 متعارف کرایا ہے جو برانڈ کی دنیا میں اہم سنگ میل ڈایوائس ہے اور یہ نئے اور دلچسپ فنکشنز سے بھرپور ہے اور دنیا کے تکنیکی ماہرین کو خوش کر دے گا۔

پوکو ایکس 5 پرو غیر معمولی فنکشن کا حامل ہے جس میں اپ گریڈ کیمرہ فنکشنز، تیز ترین پروسیسنگ اور ایک ناقابل یقین ڈسپلے شامل ہیں۔

پوکو ایکس 5 پرو جی 5 کی 5000 ایم اے ایچ بیٹری سے 55 گھنٹے سے زیادہ کے 4 شوٹنگ کی جا سکتی ہے جو ویڈیو بنانے والوں کیلئے ایک ناقابل تردید پلس پوائنٹ ہے، اب صارفین سارا دن اسٹریمنگ جاری یا شوٹنگ کرسکتے ہیں اور کبھی بھی پاور ختم کی فکر نہیں رہے گی۔

اس کی ایک اور خصوصیت ڈبلیو 67 ٹربو چارجنگ کے ساتھ، صرف 7 منٹ میں بیٹری کی سطح کو 30 فیصد تک چارج کرنے کیلئے آپ کو ایک سادہ کافی بریک کی ضرورت ہوگی۔

مارکیٹ میں پوکو ایکس 5 پرو 5 جی تین رنگوں میں آئے گا۔ پیلا، نیلا اور سیاہ۔ یہ اب ایم آئی سٹور، دراز اور کور کارٹ پر آن لائن دستیاب ہیں، فی الحال، صرف ایک کلر میں دستیاب ہے۔

پوکوایک Young Indepndent برانڈ ہے جو Xiaomi Corporation کی ایجاد ہے، اب تک پوکو 98 عالمی مارکیٹ میں موجود ہے، پوکو کا فلسفہ: “Everything You Need, Nothing You Don’t”۔ POCO اپنے صارفین کی ضروریات کو پورا کرانے کیلئے اپنی تمام تحقیق اور ترقی کو اہمیت دیتا ہے۔

نت نئی ٹیکنالوجی کی جستجو جو POCO کے صارفین کی ضرورت پوری کرتا ہے دراصل کمپنی کے ارتقا کو مزید تیز اور سمارٹ فون انڈسٹری میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔

install suchtv android app on google app store