ٹک ٹاک اور ٹیلی گرام پر پابندی کا اعلان

صومالیہ کی حکومت نے سوشل میڈیا ایپلی کیشن ٹک ٹاک اور ٹیلی گرام پر پابندی لگا دی۔ فائل فوٹو صومالیہ کی حکومت نے سوشل میڈیا ایپلی کیشن ٹک ٹاک اور ٹیلی گرام پر پابندی لگا دی۔

افریقی ملک صومالیہ کی حکومت نے سوشل میڈیا ایپلی کیشن ٹک ٹاک اور ٹیلی گرام پر پابندی کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صومالیہ کی حکومت کا مؤقف ہے کہ دہشت گرد ٹک ٹاک اور ٹیلی گرام کو پراپیگنڈا پھیلانے کیلئے استعمال کرسکتے ہیں اس لیے ان پر پابندی لگادی گئی ہے۔

وزارت کمیونیکیشن صومالیہ کی جانب سے حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیٹ سروس دینے والی کمپنیاں 24 اگست سے ٹک ٹاک، ٹیلی گرام پرپابندی یقینی بنائیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق صومالیہ کی حکومت نے یہ اقدام عسکریت پسند گروپ الشہاب کے خلاف کارروائی سے پہلے کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store