بغاوت نہیں، انسانوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے: روبوٹس کی پہلی پریس کانفرنس

  • اپ ڈیٹ:
جنیوا میں انسان نما روبوٹس کی پہلی پریس کا نفرنس نے سب کو حیران کردیا۔ فائل فوٹو جنیوا میں انسان نما روبوٹس کی پہلی پریس کا نفرنس نے سب کو حیران کردیا۔

اقوام متحدہ کے تحت پہلی بار جنیوا میں روبوٹس نے پریس کانفرنس کر کے دنیا کو حیران کر دیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی ٹیکنالوجی ایجنسی نے سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں روبوٹس کے ایک گروپ کو اکٹھا کیا جو جسمانی طور پر انسانوں سے مشابہت رکھتے تھے، اور صحافیوں کو ان سے سوالات پوچھنے کی دعوت دی جس کا مقصد مصنوعی ذہانت کے مستقبل کے بارے میں بحث چھیڑنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم روبوٹس انسانوں کے خلاف بغاوت نہیں کریں گے اور انسانوں کی نوکریاں نہیں چرائیں گے، انسانوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے اور دنیا کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سامنے 9 روبوٹس کو بٹھایا گیا، ان میں ایک صوفیہ تھی جو اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام UNDP کی پہلی روبوٹ سفیر ہے، گریس نامی روبوٹ ایک ہیلتھ کیئر روبوٹ ہے؛ اور ڈیسڈیمونا ایک راک اسٹار روبوٹ ہے، جب کہ دو روبوٹس جیمینائڈ اور ناڈین اپنے بنانے والوں سے مشابہت رکھتے ہیں۔

روبوٹس نے کہا ہم انسانوں کے ساتھ مل کر دنیا کو بہتر جگہ بنائیں گے، ہم انسانوں کی نوکریاں ختم کرنے نہیں آئے۔

صحافی نے سوال کیا کہ کیا انسان واقعی مشینوں پر بھروسا کر سکتے ہیں؟ روبوٹ نے جواب دیا اعتماد کمایا جاتا ہے، شفافیت کے ذریعے اعتماد پیدا کرنا ضروری ہے۔

install suchtv android app on google app store