گوگل کی جانب سے پاکستان میں پہلی ’ایپ گروتھ لیب‘ کا باضابطہ آغازکردیا گیا

گوگل کی جانب سے پاکستان میں پہلی ’ایپ گروتھ لیب‘ کا باضابطہ آغازکردیا گیا فائل فوٹو گوگل کی جانب سے پاکستان میں پہلی ’ایپ گروتھ لیب‘ کا باضابطہ آغازکردیا گیا

رواں برس اپریل میں گوگل نے پاکستان میں پہلی ’ایپ گروتھ لیب‘ قائم کرنے کا اعلان کیا تھا جس کا باضابطہ آغاز کردیا گیا ہے۔ 

گوگل نے پاکستان میں پہلی ”ایپ گروتھ لیب“ کا آغاز کردیا ہے۔ نئی لیب چارماہ تک ورکنگ کرے گی ،جسے اعلیٰ صلاحیتوں کے حامل ایسے ایپ ڈیویلپرز، اسٹوڈیوز اور کمپنیوں کی نشاندہی کے لئے تیار کیا گیا ہے جو اپنے کاروبار کی ترقی کو تیز کرنا چاہتے ہیں۔

ایپ گروتھ لیب کے ذریعے پاکستانی ایپ ڈیولپرزگوگل ماہرین کے تجربے سے مستفید ہوسکیں گے۔ جامع تعلیم اور معاونت کے مراحل پر مشتمل یہ پروگرام ایپ ڈیویلپرز کو اشتہارات، ایڈموب، فائربیس، جی ٹیک اورپلے میں گوگل کے ماہرین کے علاوہ دیگر صنعتی ماہرین سے سیکھنے کا موقع فراہم کرے گا۔

لیب کا قیام پاکستان کی ایپ انڈسٹری کے مقامی اور عالمی سطح پر ترقی دینے میں مدد کے لئے گوگل کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا کے لیے گوگل کے ریجنل ڈائریکٹر فرحان ایس قریشی کا کہنا ہے کہ یہ پروجیکٹ ملک میں ڈیویلپرز کے لیے مستحکم ماحولیاتی نظام کے قیام میں مدد دینے کے لیے گوگل کی لگن کو ظاہر کرتا ہے۔

فرحان ایس قریشی کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنی جاری کوششوں کے ذریعے پاکستانی ڈیویلپرزکو دنیا کی بہترین ایپلی کیشنز بنانے میں ان کی مدد کی توقع رکھتے ہیں۔ایپ گروتھ لیب کے چار بڑے مقاصد رکھے گئے ہیں،جس میں اول اپنی کمپنی کے لیے ہمہ جہت حکمت عملی ترتب دینے کی غرض سے مختلف بیرموں کو سمجھنے کے لیم عالمی ایپ اور گیمنگ کے مواقع دریافت کرنا ہے۔

install suchtv android app on google app store