زوم اور گوگل میٹ کو الوداع، واٹس ایپ نے ویڈیو کال کیلئے نیا فیچر متعارف کروادیا

 واٹس ایپ نے ویڈیو کال کیلئے نیا فیچر متعارف کروادیا فائل فوٹو واٹس ایپ نے ویڈیو کال کیلئے نیا فیچر متعارف کروادیا

ویڈیو کال کے لیے زوم اور گوگل میٹ کو الوداع،واٹس ایپ نے گیم چینجنگ فیچرمتعارف کروا دیا۔ 

واٹس ایپ کی جانب سے ایک نیا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جس کی مدد سے صارفین ویڈیوکال کے دوران اپنے کمپیوٹر یا فون کی سکرین دوسروں کے ساتھ شیئر کرسکتے ہیں۔ لہذا،اب آپ واٹس ایپ پر براہ راست ورچوئل میٹنگز کرسکتے ہیں، جس سے بات چیت کو انتہائی آسان بنایا جا سکتا ہے۔

ویڈیوکال کے دوران،صارفین کال پرموجود ہرکسی کے ساتھ اپنی اسکرین کا اشتراک کرنے کے لیے اسکرین کے نیچے ایک نئے آئیکون پرکلک کرسکتے ہیں۔ مشترکہ اسکرین میں سب کچھ شامل ہوگا، بشمول اطلاعات، اوراسے ریکارڈ کیا جائے گا اورکال پر دوسروں کے ساتھ شیئرکیا جائے گا۔ دوران کال رکاوٹوں سے بچنے کے لیے، ”ڈسٹرب نہ کریں“ موڈ یا اسی طرح کے فوکس موڈ کو فعال کرنے کی سفارش کی جاتی ہے۔

install suchtv android app on google app store