آن لائن ٹیکسی "ینگو" نے پاکستان میں سروسز کا آغاز کردیا، جانیے صارفین کیلئے کیا سہولیات ہیں؟

آن لائن رائیڈ سروس ینگو نے پاکستان میں اپنی سروسز کا آغاز کردیا فائل فوٹو آن لائن رائیڈ سروس ینگو نے پاکستان میں اپنی سروسز کا آغاز کردیا

بین الاقوامی آن لائن رائیڈ سروس ینگو(YANGO)نے پاکستان میں اپنی سروسز کا آغاز کردیا ہے۔

ینگو کے چیف بزنس ڈویلپمنٹ آفیسر ادیبایو نے اس حوالے سے بتایا کہ،”ینگو سروس لاہور کے ٹریفک کے نظام کو بھی بہتر بنائے گا جبکہ ٹرائل بنیادوں پر استعمال کنندگان اور ڈرائیورز کا فیڈ بیک بھی لیا جائے گا۔

ادیبایو کا کہنا ہے کہ ینگو کی ایپ فری ڈاؤن لوڈ ہوسکتی ہے جو انگلش اور اردو کے ساتھ مختلف زبانوں میں استعمال ہوسکتی ہے تاکہ لوگوں کو اپنی منزل پر پہنچنے میں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔یہ ایپ جیولوکیشن ٹیکنالوجی کااستعمال کر کے یوزر کی لوکیشن پن پوائنٹ کرتی ہے اور پھر قریب ترین کھڑے ڈرائیور کویوزر کی طرف بھیج دیت ی ہے اس طرح وقت ضائع نہیں ہوتا اور انتظار نہیں کرناپڑتا۔

انہوں نے کہا ہے کہ فی الحال ینگو کی سروس صرف کیش میں حاصل کی جائیگی، کرائے کا تعین فاصلہ اوروقت کی بنیاد پر کیاجائیگا۔“ادیبا یو نے مزید کہا کہ،”مقامی آبادی کے حساب سے ینگو کو آرام دہ، محفوظ اور مناسب رکھنیکا فیصلہ کیاگیاہے۔ ینگو نے نئی قسم کی ٹیکنالوجی اور فیچرز کا استعمال کر کے سفر کومسافروں اور ڈرائیورز دونوں کو پریشانی سے دور رکھنے کی کوشش کی ہے۔

ادیبایو نے کہا ہے کہ ینگو کی اپنی کارز اور ڈرائیورز نہیں ہیں، بلکہ لوگوں کے پاس یہ موقع ہے کہ وہ ایپ کے ذریعے اپنے آپ کو ینگو کاحصہ بنائیں، نیویگیشن، روٹننگ اور ڈسٹریبوشن کا پروگرام مکمل طور پر ینگو کاخود بنایا ہوا ہے۔ اس سسٹم کی وجہ سیڈرائیورز اور یوزرز دونوں کو اپنے حساب سے فائدے حاصل ہوتے ہیں کوئی بھی ڈرائیور اپنی رائیڈ ختم ہونے سے پہلے دوسری رائیڈحاصل کرسکتاہے ا ور کسی کو کوئی دشواری کاسامنا نہیں کرنا پڑیگا۔ یہ سہولت ڈرائیور اور مسافروں کا وقت بچانے کے لئے فراہم کی گئی ہے اس کے علاوہ اس کی وجہ سے ڈرائیورز کا فیول بھی بچ ے گا۔

install suchtv android app on google app store