خیبر پختونخوا ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے نئی ایپ متعارف

خیبر پختونخوا ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے نئی ایپ متعارف فائل فوٹو خیبر پختونخوا ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے نئی ایپ متعارف

خیبر پختونخوا ایجوکیشن فائونڈیشن نے جابزان کے نام سے ایپ متعارف کرادی۔ 

ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق جابزان ایپ پر خیبر پختونخوا ڈومیسائل کے حامل اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد اپنا ڈیٹا اپ لوڈ کرسکیں گے۔

متعلقہ یونیورسٹیز اور تعلیمی ادارے اپنی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے مارکیٹ میں نئی ڈگریز کے حامل افراد کی عدم دستیابی کی صورت میں ان افراد کے ڈیٹا سے استفادہ حاصل کر سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ طالب علم مختلف تعلیمی اداروں کے اشتہارات اور بار بار کے اپلائی کرنے کے جھنجھٹ سے بھی آزاد ہو جائیں گے۔

ترجمان کے مطابق متعلقہ تعلیمی ادارے ایسے تعلیم یافتہ افراد کو جن کا ڈیٹا اس ایپ پر دستیاب ہوگا جو بذریعہ ای میل یا رابطہ نمبر ٹیسٹ انٹرویوز کے لیے اپنی روٹین کی ایڈور ٹائزمنٹ کے ساتھ شامل کر سکیں گے۔ ایپ تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لیے حصول رزق کی آسان دستیابی کا ذریعہ بھی بن سکے گی۔

install suchtv android app on google app store