واٹس ایپ میں ایک اور دلچسپ فیچر کا اضافہ

واٹس ایپ میں ایک اور دلچسپ فیچر کا اضافہ فائل فوٹو واٹس ایپ میں ایک اور دلچسپ فیچر کا اضافہ

واٹس ایپ کی جانب سے مسلسل نئے فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں تاکہ صارفین کو بہترین تجربہ فراہم کیا جاسکے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ میں اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے ایک نیا فیچر اسکرین شیئرنگ متعارف کرایا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس فیچر کی آزمائش ابھی اینڈرائیڈ فونز کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا (beta) ورژن میں کی جا رہی ہے۔

یہ فیچر ویڈیو کانفرنسنگ پلیٹ فارمز جیسے مائیکرو سافٹ ٹیمز اور زوم کی طرح ویڈیو کالز کے دوران اسکرین شیئر کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔

اسکرین شیئر کرنے کے لیے صارف کو واٹس ایپ پر اپنے کسی کانٹیکٹ کو کال کرنا ہوگی۔

کال ملانے کے بعد اسکرین پر نیچے بائیں کونے میں اسکرین شیئر کے آپشن پر کلک کرنا ہوگا۔

اس فیچر سے صارفین اپنے اسمارٹ فون ڈسپلے کو مکمل طور پر دوستوں کے ساتھ شیئر کر سکیں گے۔

البتہ جب اسکرین شیئر کرتے ہوئے واٹس ایپ کی جانب سے آگاہ کیا جائے گا کہ میسجنگ پلیٹ فارم میں آپ کے کانٹیکٹس کو اسکرین شیئرنگ کے دوران تمام تفصیلات جیسے پاس ورڈز، میسجز، فون نمبر اور دیگر ذاتی تفصیلات تک رسائی حاصل ہو سکتی ہے۔

اس فیچر سے صارفین رئیل ٹائم میں اہم تفصیلات اپنے دوستوں یا جاننے والوں سے شیئر کر سکیں گے۔

install suchtv android app on google app store